
شاملی:04ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کے ضلع شاملی کی ایک عدالت نے نابالغ بیٹی کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں باپ کو ہی خاطی قرار دیتے ہوئے عمر قید کے ساتھ 30ہزار روپئے بطور جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔پراسیکیوشن کے مطابق تھانہ بھون علاقے کے جلا ل آباد قصبہ باشندہ عرفان کی بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف نابالغ بیٹی کے ساتھ عصمت دری کا الزام لگاتے ہوئے 3اپریل 2020 کو تھانہ بھون تھانے پر متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
اس معاملے میں پولیس نے تیزی دکھاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ اس کے بعد شواہد کی بنید پر مقامی عدالت میں چارج شیٹ داخل کیا۔ شاملی کے اڈیشنل سیشن جج(پاکسو) عدالت میں معاملے کی سماعت ہوئی۔ اس دوران ایس پی شاملی نے اس معاملے میں مانیٹرنگ سیل کو مستقل طور سے موثر پیروی کی ہدایت دی اور گواہوں کو وقت سے عدالت کے سامنے پیش کراتے ہوئے گواہی کو پورا کرایا۔
سیشن جج نے عصمت دری کے معاملے میں ملزم کو خاطی قرار دیتے ہوئے عمر قید اور 30ہزار روپئے بطور جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔



