بین الاقوامی خبریں

جوہری حادثہ کا خوف، فرانس کی یوکرین کو آئیوڈین کی 25 لاکھ خوراک کی فراہمی

پیرس؍کیف،7مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) فرانس نے روسی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران کسی جوہری حادثے کے پیش نظر آئیوڈین سمیت مختلف طبی مصنوعات یوکرین کو بھیجی ہیں۔

اس کا اعلان فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان نے اتوار کی شام اعلان کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جی ہاں، ہم نے مختلف طبی مصنوعات بھیجی ہیں۔ لی ڈریان نے فرانس-2 کو یوکرین میں آیوڈین بھیجنے کے امکان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بتایا۔

یوکرین میں فرانسیسی سفیر نے پہلے BFMTV کو بتایا تھا کہ کسی بھی جوہری خطرے سے بچنے کے لیے آیوڈین کی 2.5 ملین خوراکیں آنے والے دنوں میں بھیجی جائیں گی۔

اتوار کے روزروسی صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوئل میکروں سے فون پر بات کرتے ہوئے زاپوریجیا کی عمارتوں اور اس کے ری ایکٹر محفوظ ہونے کی تصدیق کی۔

صدر میکروں نے  صدرپوتین کے ساتھ بات کی۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ روس پر یوکرین کی حتمی فتح پر یقین رکھتے ہیں تاہم بڑے شہروں کے محاصرے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی اور بہت سے شہریوں کی ہلاکتوں سے خبردار کیا ہے۔

لی ڈریان نے فرانس-5 کو بتایا دس دنوں تک سب سے قابل ذکر بات یوکرین کی مزاحمت کی اس حد تک زبردست صلاحیت تھی، جس کا ماہرین نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔لیکن انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم محاصرے کی منطق میں داخل ہو رہے ہیں۔

محاصرے کی منطق ہم روسی افواج کے کام کرنے اور سرگرمیوں کے پچھلے تباہ کن تجربات سے جانتے ہیں۔ہمارے پاس گروزنی کی مثال ہے۔ ہمارے پاس حلب کی مثال ہے جسے یہاں دہرایا جا رہا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے چیچن دارالحکومت اور شمالی شام کے بڑے شہر پر پچھلے روسی محاصرے کا حوالہ دیتے ہوئے لی ڈرین نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ جنگ ختم ہونے پر ہم ماریوپول میں جو کچھ دریافت کریں گے وہ ہولناک ہو گا۔ وہاں اوڈیسا ہے اور پھر کیف ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button