قومی خبریں

پاکستان کی جیت کا وہاٹس ایپ اسٹیٹس لگانے پر خاتون ٹیچر کو اسکول سے نکالا گیا

جے پور26اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان کے ادے پور میں ایک پرائیویٹ اسکول ٹیچر کو اتوار کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وہاٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے پر ملازمت سے نکال دیا گیاہے۔ ادے پور میں کام کرنے والی ٹیچر نفیسہ نے وہاٹس ایپ پر پاکستانی کھلاڑیوں کی تصویر کے ساتھ اپنا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیا جس میں کہا گیا کہ ہم جیت گئے۔ ہم جیت گئے۔

ٹیچر کے وہاٹس ایپ اسٹیٹس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدا سکول انتظامیہ نے ٹیچر کو نکال دیا۔ٹیچر کو دیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹرسٹ کی میٹنگ میں کیے گئے فیصلے کے مطابق نیرجا مودی اسکول کی ٹیچر نفیسہ عطاری کو فوری طور پر اسکول سے نکال دیاگیاہے۔ اس بات کی تصدیق اسکول کے صدر مہیندر نے کی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ٹیچر کے معافی مانگنے کے بعد انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی، سوجتیا نے کہاہے کہ فی الحال ٹیچر کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button