اسپورٹس

فرانس کے سپر اسٹار فٹ بالر ایم باپے Kylian Mbappe نے میچ کے ساتھ دل بھی جیت لئے

زشتہ روز مراکش نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم سیمی فائنل میں شکست کے بعد فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بننے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

دوحہ ،15دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) فٹ بال کے عالمی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 2 صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ حاصل کرلی ہے۔دفاعی چمپئن فرانس نے سیمی فائنل اپنے نام کیا ،تو اس ٹیم کے سپر اسٹار فٹ بالر Kylian Mbappe کائلان ایمباپے نے نہ صرف میدان میں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی حریف ٹیم کے کھلاڑی کو تسلی دے کر سب کے دل جیت لئے۔گزشتہ روز مراکش نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم سیمی فائنل میں شکست کے بعد فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بننے کا خواب ادھورا رہ گیا۔میچ کے اختتام پر کائلان ایمباپے المغربُ الاقصیٰ یعنی مراکش کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیئے، شکست کے غم سے نڈھال مراکش کے کھلاڑی اشرف حکیمی کو گلے لگا کر تسلی دی۔

صرف اتنا ہی نہیں میچ کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھی اپنی تصویر اشرف حکیمی Achraf Hakimi کے ہمراہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہر کوئی آپ پر فخر کرتا ہے ،آپ نے تاریخ رقم کی۔میچ کے اختتام کے بعد کھیل کے میدان میں جب فرانسیسی کھلاڑی جیت کا جشن منا رہے تھے، اس وقت کائلان ایمباپے نے اپنے ساتھ فٹ بالر اشرف حکیمی کے غم میں شریک ہوتے ہوئے ان سے اپنی شرٹ تبدیل کرکے فرانسیسیوں کی جیت میں مراکش کو بھی شامل کرلیا، خیال رہے کہ ایم باپے اور اشرف حکیمی ایک اچھے دوست بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button