
لڑائی کابل تک پہنچ گئی گرین زون میں دھماکے اور فائرنگ۔طالبان نے طاقت سے حکومت حاصل کی تو دنیا قبول نہیں کرے گی :امریکہ
کابل ،5؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)افغانستان میں لڑائی کابل تک پہنچ گئی۔ گرین زون میں دھماکے اور فائرنگ میں 8 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔ #افغانستان میں #طالبان اور افغان #فورسز کے درمیان جنگ میں شدت آگئی۔ افغان دارالحکومت کابل دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا۔ افغان حکام کے مطابق قائم مقام وزیر دفاع کے گھر پر حملہ کرنے والے جوابی کارروائی میں 3حملہ آور مارے گئے۔
#وزیردفاع بسم اللہ نے کہا کہ حملے میں میرے گھر کے کچھ گارڈز زخمی ہوئے۔ ترجمان امریکی دفترخارجہ نے کابل دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے بزور طاقت حکومت حاصل کی تو دنیا قبول نہیں کرے گی۔ امریکہ افغانستان میں اپنے اتحادیوں کیساتھ کھڑا ہے۔ ادھر فغان فورسز نے لشکر گاہ اور ہرات میں طالبان کے خلاف بڑے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ لشکرگاہ میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید لڑائی جاری ہے۔ طالبان نے دعویٰ کیا کہ لشکر گاہ میں سینکڑوں اہلکار ان کے ساتھ آ ملے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الااقوامی افواج کے انخلا کے بعد یہ شہر طالبان کے قبضے میں آنے والا پہلا صوبائی دارالحکومت ہو سکتا ہے۔ لشکر گاہ پر قبضہ کرنا طالبان کے لیے بڑی علامتی کامیابی ہوگی۔ افغانستان میں جنگ کی وجہ سے ہزاروں افغان باشندے ایران اور ترکی کا رخ کرنے لگے۔ اوسطاً 2000 افغان باشندے روزانہ ترکی بھی پہنچ رہے ہیں۔ کابل میں خصوصی افراد کے دفاتر کے قریب سڑک پر نصب بم پھٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ساتویں روز بھی ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ افغان میڈیا نے کہا ہے کہ #پولیس ہیڈ کوارٹرز اور سرکاری عمارتوں کے قریب جھڑپیں جاری ہیں۔ #لشکرگاہ کا بیشتر حصہ طالبان کے قبضے میں ہے۔ افغان فورسز سرکاری عمارتوں تک محدود ہیں۔













