قومی خبریں

راج ببر کو ایم پی ایم ایل اے کی عدالت سے دُو سال کی سزا

لکھنؤ ، 7جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فلم اداکار اور کانگریس لیڈر راج ببر کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے 8500 روپے جرمانے کے ساتھ دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔تاہم جیل کی سزا کے فوراً بعد انہیں 20000 روپے کی دو ضمانتوں اور ایک ذاتی مچلکے پر ضمانت مل گئی۔راج ببر کو سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور مارپیٹ کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ فیصلے کے وقت راج ببر عدالت میں موجود تھے۔ 2 مئی 1996 کو پولنگ افسر نے وزیر گنج میں ایف آئی آر درج کرایا تھا، راج ببر اُس وقت وہاں سے ایس پی کے امیدوار تھے۔ ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے راج ببر کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button