وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا راہل گاندھی پر بے تکابیان، کہا ریلوے اسٹیشن کیا آپ کے بہنوئی کا ہے؟
نئی دہلی، 26 اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک کی جائیداکی نیلامی کی شکل میں بیچ رہی وزیر خزانہ #نرملا #سیتارمن Nirmala Sitharaman نے راہل گاندھی پربے تکا بیان دیاہے۔ کانگریس لیڈر راہل #گاندھی نے نیشنل منیٹائزیشن پروگرام کے حوالے سے مودی حکومت پر سوال اٹھایا اور نشانہ بنایاہے۔ اسی پر وزیر خزانہ نے راہل گاندھی کو نشانہ بنایا ہے۔ بدھ کو نرملا سیتارمن نے راہل گاندھی سے پوچھا کہ کیا وہ منیٹائزیشن کو سمجھتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ #کانگریس حکومت 2008 میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے لیے آر ایف پی نہیں لائی تھی، میں راہل گاندھی سے پوچھتی ہوں کہ ریلوے اسٹیشن کا مالک کون ہے؟ بہنوئی؟۔اگر راہل گاندھی منیٹائزیشن کے خلاف تھے تو انہوں نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے آر ایف پی کو کیوں نہیں پھاڑا؟۔
راہل گاندھی نے منگل کو وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر #مودی ملک کے اثاثے اپنے دوستوں کو فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ سب سڑکوں، ریلوے، پاور سیکٹر، پٹرولیم پائپ لائنوں، ٹیلی کام، گودام، کان کنی، ہوائی اڈوں، اسٹیڈیمز کو کس کو دیا جا رہا ہے؟ یہ سب بنانے میں 70 سال لگے ہیں۔ یہ 3-4 لوگوں کو دیا جا رہا ہے، آپ کا مستقبل فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے لوگوں کو تحفے میں دیا جا رہا ہے۔



