سرورقفلمی دنیا

ممبئی میں گھر تلاش کرنا مشکل ہو گیا-عرفی جاوید

لباس کی وجہ سے مسلم مالکان مجھے گھر کرائے پر نہیں دینا چاہتے، ہندو مالکان مجھے اس لیے کرایہ پر نہیں دینا چاہتے کہ میں مسلمان ہوں

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ممبئی میں گھر تلاش کرنا مشکل ہو گیا ہے ، مسلمان بولڈ لباس اور ہندو مسلمان ہونے کی وجہ سے کرائے پر گھر نہیں دیتے۔اداکارہ عرفی جاوید ممبئی میں گھر کرائے پر لینے کے لئے جدو جہد کر رہی ہیں۔عرفی جاوید نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ممبئی میں گھر کرائے پر لینا کتنا مشکل ہو گیاہے ۔انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ  میرے لباس کی وجہ سے مسلم مالکان مجھے گھر کرائے پر نہیں دینا چاہتے، ہندو مالکان مجھے اس لیے کرایہ پر نہیں دینا چاہتے کہ میں مسلمان ہوں۔ مجھے ملنے والی سیاسی دھمکیوں سے کچھ مالکان کا مسئلہ ہے۔ ممبئی میں کرایہ پر اپارٹمنٹ تلاش کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔

ان کی مذکورہ ٹوئٹ پر ایک صحافی نے انکی پرانی ٹوئٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے 2020 میں بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ عرفی جاوید کو کرائے پر گھر نہیں دیا جا رہا۔مذکورہ شخص نے عرفی جاوید کی ٹوئٹ پر اپنی پرانی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے حیرانگی کا اظہار کیا کہ  ابھی تک ان کے ساتھ وہی مسئلہ چل رہا ہے۔اس پر عرفی جاوید نے بھی انہیں جواب دیا کہ "مسلمان ہونے، تنہا خاتون ہونے اور اداکارہ ہونے کی وجہ سے ممبئی میں کرائے کا گھر حاصل کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے”۔

عرفی جاوید کو ان کے لباس، ان کی مذہبی شناخت اور اداکاری کی وجہ سے کرائے پر گھر نہ دیے جانے کے معاملے پر کئی صارفین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اداکارہ کو تجویز دی کہ وہ اپنا گھر خرید لیں۔واضح رہے کہ عرفی جاوید کو ان کے بولڈ اور عریاں لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ اس سے قبل بھی ان کے کپڑوں کی وجہ سے انہیں ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button