قومی خبریں

پریزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے پر بھاجپا لیڈر سنگیت سوم کیخلاف ایف آئی آر

میرٹھ ، ۱۱؍فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش کے میرٹھ ضلع میں بی جے پی کے ایم ایل اے سنگیت سوم پر ووٹنگ کے دوران سردھنا علاقے میں پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے۔ الزام ہے کہ دلتوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیاتھا، احتجاج کرنے پر انہیں مارا پیٹا گیا۔

یہی نہیں بی جے پی امیدوار سنگیت سوم کی طرف سے پریذائیڈنگ افسر کو دھمکیاں دی گئیں اور تھپڑ بھی مارا گیا، جس سے ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم اور ایس ایس پی موقع پر پہنچے، پولیس نے سنگیت سوم اور ان کے حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ میرٹھ کی سردھانا سیٹ سب سے ہاٹ سیٹ ہے جہاں سے سنگیت سوم موجودہ ایم ایل اے ہیں۔ یہ معاملہ تھانہ سردھنا کے سلاوا کا ہے،سلاوا گاؤں کے رہنے والے سندر نے بتایا کہ وہ صبح ووٹ ڈالنے جا رہے تھے۔ بی جے پی امیدوار سنگیت سوم کے بوتھ کے باہر کھڑے حامیوں نے انہیں روکا۔ پرچی اور آدھار کارڈ چھین لیا۔ احتجاج کرنے پر اس نے اس کے بھائی نندو کی پٹائی کی اور ووٹ ڈالے بغیر بھگا دیا۔

میرٹھ کے ایس ایس پی پربھاکر چودھری نے کہا کہ پریذائیڈنگ آفیسر کو ایم ایل اے کے تھپڑ مارنے کی اطلاع ملی ہے۔ جس کی بنیاد پر پولس نے ایم ایل اے سنگیت سوم کیخلاف سردھنا تھانہ میں ان کی طرف سے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تحقیقات میں جو بھی حقائق سامنے آئیں گے اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔پولیس نے سنگیت سوم اور ان کے حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button