بین ریاستی خبریں

لکھنؤ میں سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کیخلاف ایف آئی آر ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا الزام

لکھنؤ، 17اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لکھنؤ کے گوتم پلی پولیس اسٹیشن میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔اکھلیش یادو پر پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ 4 اکتوبر کو لکھیم پور تشدد سانحہ میں چار کسانوں کی موت کے بعد اکھلیش یادو اپنی رہائش گاہ کے باہر دھرنے پر بیٹھے تھے۔

اس کے بعد پولیس نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا تھا۔اکھلیش یادو کے علاوہ گوتم پلی پولیس اسٹیشن کے سامنے پولیس جیپ نذرآتش کئے جانے پر امیت عرف ماسٹر کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ اب پولیس امیت عرف ماسٹر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 4 اکتوبر کو اکھلیش یادو ہلاک کسانوں کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے لکھیم پور کھیری جانا چاہتے تھے۔ لیکن ضلع انتظامیہ نے انہیں ایسا لکھیم پور کھیری جانے کی اجازت نہیں دی۔ اس کے باوجود اکھلیش یادو اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ لکھیم پور کھیری جانے کے لیے بضد رہے ، اور سڑک کے بیچ دھرنے پر بیٹھ گئے۔

جب وہ پولیس کی طرف سے منع کرنے اور روکنے کے بعد بھی راضی نہ ہوئے، تو پولیس نے انہیں حراست میں لے کر تھانے لے آئی ،تاہم پھر انہیں چھوڑ دیا گیا۔ لیکن اب اس معاملہ میں پولیس نے اکھلیش یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا ہے ۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

متعلقہ خبریں

Back to top button