
کولکاتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کولکاتہ پولیس نے ٹی ایم سی کارکن کی شکایت پر بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی اور بنگال بی جے پی کے چیف دلیپ گھوش کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ 2 دن پہلے ٹی ایم سی کے کارکن موتھنجے پال نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ دلیپ گھوش اور متھن چکرورتی نے بی جے پی کارکنوں کو مغربی بنگال میں تشدد اور بربریت پھیلانے کے لیے اکسایاہے۔ پال کی شکایت پر کولکاتہ پولیس نے اتوار کے روز دونوں رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعدریاست میں مسلسل سیاسی تشدد کی خبریں آرہی ہیں۔



