بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

دہلی : بوانا میں زبردست آگ لگی، 25 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا

آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد دہلی فائر سروس نے 25 فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیجا

نئی دہلی، 3 جنوری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) قومی راجدھانی دہلی کے بوانا انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگنے کی اطلاع ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد دہلی فائر سروس نے 25 فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیجا۔ سیکیورٹی کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن بھی موقع پر موجود ہے۔ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ فی الحال آگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔معلومات کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ کے بعد آس پاس کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ آگ کے شعلے دیکھ کر لوگ خوف زدہ ہو گئے تھے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی طرف سے جاری ویڈیو سے واضح ہے کہ بوانا میں واقع فیکٹری میں زبردست آگ لگی ہے۔

شعلے بھیانک ہیں۔ آگ اتنی شدید ہے کہ فائر سروس ڈیپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیاں روانہ کر دی ہیں۔ دیگر اسٹیشنوں سے بھی فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق دہلی فائر سروس ڈپارٹمنٹ کے فائر آفیسر رام گوپال مینا نے بوانا میں آگ کے خوفناک واقعہ کے بارے میں بتایا کہ آگ کا یہ واقعہ کل رات 1.30 بجے پیش آیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کو فون کال کے ذریعے یہ اطلاع ملی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 25 فائر ٹینڈر موقع پر موجود تھے۔ آتشزدگی کے واقعہ سے بڑا نقصان ہوا ہے۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر سروس ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button