بین الاقوامی خبریںسرورق

اماراتی خلا باز کا پہلا پیغام، ہم خلا میں پہنچ گئے ہیں!

سلطان النیادی ان چار خلابازوں کے گروپ میں شامل ہیں

دبئی،4مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)اماراتی خلاباز سلطان النیادی جو عرب تاریخ کے طویل ترین خلائی مشن پر جمعرات کی شب روانہ ہوئے تھے نے خلا سے اپنے پہلے پیغام میں خلائی اسٹیشن پہنچنے کی اطلاع دینے کے ساتھ اپنے اہل خانہ اور ملکی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔امارات الیوم کے مطابق خلا باز سلطان النیادی کے پیغام کو شیخ محمد بن راشد مرکز کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے پہنچنے کی اطلاع دی ہے۔سلطان النیادی نے اپنے اس خلائی مشن کی تکیمل میں بھرپور تعاون کرنے پر شیخ محمد بن راشد مرکز اور اس مہم کے لیے کی گئی تمام کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سلطان النیادی ان چار خلابازوں کے گروپ میں شامل ہیں جنہیں مشن ’کرو6‘ کا نام دیا گیاہے۔واضح رہے ناسا کے خلائی سٹیشن میں ایک ماہ کے طویل دورانیے کے لیے بھیجے گئے خلائی مشن میں پہلی بار ایک عرب خلا نورد شامل ہے۔

کینیڈی سپیس سینٹر سے فالکن راکٹ جمعرات کی شب فضائی سفر پر روانہ ہوا تھا۔ خیال رہے مذکورہ خلائی سفرکو 27 فروری کو روانہ ہونا تھا مگر آخری مرحلے میں اسے ملتوی کرتے ہوئے اس کی لانچنگ کے لیے ناسا نے 2 مارچ کی تاریخ دی تھی۔مذکورہ سائنسی خلائی مشن بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر6 ماہ رہے گا۔ گروپ میں شامل اماراتی خلا باز سلطان النیادی بھی 6 ماہ تک اس مشن پر رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button