ملک کاپہلا نیکسٹ جنریشن اینٹی ریڈی ایشن میزائل ’رودرم‘ 1
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)چین اور پاکستان کی مسلسل ناپاک کوششوں کا سامنا کرنے والی ہندوستانی فوج کو ایک اور طاقتور ہتھیار مل گیا ہے۔ بنگلور میں ایرو انڈیا شو کے دوران ملک کا پہلا نیکسٹ جنریشن اینٹی ریڈی ایشن میزائل رودر م 1کی جھلکیاں دیکھنے کو ملیں۔
اس میزائل کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ 200 کلومیٹر کے فاصلے تک دشمن کے راڈر سمیت اپنے کسی بھی اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ یہ میزائل ہندوستانی فضائیہ کا مہلک ترین لڑاکا طیارہ سکھوئی 30 ایم کے آئی سے گرایا جاسکتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ میزائل ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کیا ہے۔
چینی اور پاکستانی ریڈار سسٹم کوتباہ کرنے کی رکھتاہے صلاحیت
اس میزائل کی لانچنگ رفتار بھی آواز (سپرسونک) سے دگنی ہے۔ یہ میزائل ہوا میں ہندوستانی لڑاکا طیاروں کی فائر پاور کو بڑھا دے گا اور صلاحیت میں بھی اضافہ کرے گا۔خیال رہے کہ ہندوستانی فضائیہ کو دشمن کے فضائی دفاعی نظام کے اندر جاکر اسے تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔ بھارت میں بنایا گیا یہ پہلا میزائل ہے ، جسے کسی بھی بلندی سے فائربھی کیا جاسکتا ہے۔
ردرم میزائل فی الحال سکھوئی 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے کے ساتھ استعمال کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں بھی اس کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا تھا لیکن مستقبل میں اس کو میراج 2000 ، جیگ وار ، ایچ اے ایل تیجس اور ایچ اے ایل تیجس مارک 2 کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔




