قومی خبریں

دہلی تشدد معاملے میں پہلا فیصلہ ، فسادات اور لوٹ مار کرنے کے ملزم عدالت سے بری

نئی دہلی،20؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے آج دہلی فسادات کے پہلے معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا۔ کڑکڑڈوما عدالت نے فسادات اور لوٹ مار کے معاملے میں ملزم سریش عرف بھٹورا کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کی شناخت قائم نہیں ہوسکتی ہے۔ گواہوں کے بیانات متضاد ہیں۔ ملزم سریش کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا۔

#دہلی #تشدد #کیس میں پہلا فیصلہ کڑکڑڈوما کورٹ نے آج دیا ہے۔واضح رہے کہ سریش پر ہجوم کا حصہ بننے، لوٹ مار کرنے، #فسادات کو #بھڑکانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اسے آئی پی سی کی دفعات 143، 147، 427، 454 اور 395 (ڈکیتی) کے تحت ملزم بنایا گیا تھا۔ سریش نامی شخص پر 25 فروری 2020 کو بابت پور علاقے میں آصف نامی شخص کی دکان میں گھس کر لوٹ مار کا الزام تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button