🍲 مچھلی کا سالن — گرم مصالحوں کی جادوئی خوشبو
اجزاء:
مچھلی 500 گرام، نمک حسب ذائقہ، اجوائن ایک کھانے کا چمچ، سرکہ ایک کپ، تیل چار کھانے کے چمچ، پیاز آدھا عدد، گرم مصالحہ حسب ذائقہ، زیرہ ایک چائے کا چمچ، ہری مرچ دو عدد، ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑھ کھانے کا چمچ، ٹماٹر تین عدد (پیسے ہوئے)، دہی دو کھانے کے چمچ، لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، لال مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، میتھی سوکھی ایک کھانے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، چھوٹی الائچی دو عدد، بڑی الائچی دو عدد، دار چینی دو عدد، کالی مرچ پانچ عدد، گرم پانی آدھا کپ، ادرک، ہری مرچ اور ہرا دھنیا برائے گارنش۔
ترکیب:
مچھلی کو نمک، اجوائن، سرکہ اور ادرک لہسن پیسٹ کے ساتھ دو سے چار گھنٹے فریج میں رکھیں۔ پھر دھو لیں۔
ایک پین میں تیل گرم کریں، پیاز، زیرہ، گرم مصالحہ اور ہری مرچ ڈال کر ہلکا براؤن کریں۔
ادرک لہسن پیسٹ شامل کر کے بھونیں، پھر ٹماٹر، دہی اور تمام پاؤڈر مصالحے ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک بھون لیں۔
اب مچھلی شامل کریں، تین چار منٹ بھون کر پانی ڈالیں اور دو منٹ دم پر رکھیں۔ ادرک، ہری مرچ اور ہرا دھنیا سے سجا کر پیش کریں۔
مزیدار مچھلی کا سالن تیار ہے۔
🐟 تلی ہوئی ثابت مچھلی — کرنچی اور نرم ذائقہ
اجزاء: روہو مچھلی آدھا کلو، پیاز ایک عدد، کڑوا تیل یا گھی تین بڑے چمچ، ٹماٹر دو عدد، لہسن چار جوئے، سبز مرچ تین عدد، کشمش ایک بڑا چمچ، رائی تھوڑی سی، نمک اور کالی مرچ حسبِ ضرورت، ڈبل روٹی کا خشک چورا تھوڑا سا۔
ترکیب:مچھلی کو صاف کر کے نمک، کالی مرچ اور رائی لگائیں، پھر ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹیں۔
ابلتے تیل میں دونوں جانب سے براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
اب ایک علیحدہ پین میں پیاز اور ٹماٹر کو گھی میں بھونیں، لہسن، سبز مرچ اور کشمش شامل کریں۔
فرائی کی ہوئی مچھلی ڈال کر ہلکی آنچ پر چند منٹ دم دیں تاکہ نرم ہو جائے۔
ہرے دھنئے کی پتیاں چھڑک کر پیش کریں۔ کرنچی، خوشبودار تلی ہوئی مچھلی تیار ہے۔
🌍 تازہ ترین خبریں، اپڈیٹس اور دلچسپ معلومات حاصل کریں!
🔗 اردو دنیا نیوز واٹس ایپ گروپ: https://whatsapp.com/channel/0029Vak6CXMBqbrGx1IZGA16



