گوہاٹی، 5فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) آسام پولیس نے ہفتے کے روز پانچ لوگوں کو گرفتار کیا۔ ان افراد پر الزام ہے کہ وہ بنگلہ دیش سے باہر ایک ایسی تنظیم سے منسلک ہیں جس کے القاعدہ سے روابط ہیں۔ ان ملزمان کو آسام کے ہولی، بارپیٹا اور کالاگچھیا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کیس کی مزید تفتیش میں مصروف ہے۔
ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے ہفتہ کو اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس کی اسپیشل برانچ کی طرف سے شیئر کی گئی انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر بارپیٹا پولیس نے کالا گچھیا پولیس اسٹیشنوں کے تحت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق بنگلہ دیشی شہری جس کی شناخت محمد سمن عرف سیف الاسلام کے نام سے ہوئی ہے، نے چار دیگر افراد کو بارپیٹا میں اے کیو آئی ایس کے لیے مبینہ طور پر جہادی سرگرمیوں کیلئے ترغیب دی تھی۔



