سرورقگوشہ خواتین و اطفال

باورچیوں کیلئے پانچ آسان اور مزیدار ترکیب

آسانی سے تیار ہوجانے والے کچھ کھانوں کی فہرست ہے جو یقینا آپ کیلئے بہت کارآمد ثابت ہوگی۔

اگر آپ نت نئے پکوانوں سے محبت کرتے ہیں، کھانے پینے کے شوقین ہیں اور روزانہ کچھ نیا اور اچھا کھانا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے کچن میں کچھ وقت صرف کرنا مشکل نہیں ہوگا۔ کچھ لوگ باورچی خانے کو ایک بورنگ جگہ سمجھتے ہیں، شاید اس لئے کہ کھانا پکانے کا عمل ان کے اندر کوئی جوش و جذبہ پیدا نہیں کرتا ہے اور پکوان بنانے کے لئے اجزاء کو کاٹنا، چھیلنا اور جمع کرنا ان کیلئے کوئی خاص پسندیدہ سرگرمی نہیں ہوتی ہے۔یہاں آپ کے سامنے آسانی سے تیار ہوجانے والے کچھ کھانوں کی فہرست ہے جو یقینا آپ کیلئے بہت کارآمد ثابت ہوگی۔

بھنے ہوئے آلو: آلوئوں کو اچھی طرح دھو کر چھری سے چاروں طرف سے اچھی طرح کھرچ لیں۔ اب ان آلوئوں کو فول پیپر سے ڈھانپیں اور20 منٹ تک یا 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کریں اس کے بعد فول پیپر کو ہٹا دیں اور اپنے پسندیدہ مسالہ کے ساتھ پیش کریں۔

اوون میں انڈے: دو انڈوں کو توڑ کر ان کا آمیزہ ایک کپ میں رکھیں، مکسچر کو اچھی طرح پھینٹنے کے بعد اسے تھوڑی دیر کے لیے مائیکرو ویو کریں پھر اس میں حسب ذائقہ نمک مرچ یا مسالہ جات ڈال کر انجوائے کریں۔

کیلے کی آئس کریم: آسان، سادہ، اور صحت بخش ایک جزو پر مبنی کیلے کی مزیدار آئس کریم خاص طور پر آپ کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ اسے بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے۔فوڈ پروسیسر کو کیلے سے آدھا بھریں اور اچھی طرح اسموتھ اور کریمی ہونے تک بلینڈ کریں اور انجوائے کریں۔

پاپ کارن: ایک پین میں کچھ پاپ کارن ڈالیں اور کچھ سفید نمک اور مکھن یا اپنی پسند کے کسی اور مسالہ کے ساتھ انجوائے کریں۔

بھنی ہوئی شکر قندی: سب سے پہلے شکرقندی کو اچھی طرح دھو لیں پھر کانٹے سے اس میں چھوٹے چھوٹے سوراخ بنائیں۔ پھر اسے چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں سلائس کریں اور 120 فارن ہائیٹ پر 10 منٹ تک بیک کریں۔ جب وہ اچھی طرح خستہ ہو جائیں تو نمک مرچ یا مسالہ لگا کر لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button