پانچ ریاستوں میں 7 نومبر سے ووٹنگ اور 3 دسمبر کو آئیں گے نتائج
مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج گیا
نئی دہلی، 9اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام ریاستوں کے نتائج 3 دسمبر کو آئیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ان ریاستوں میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پانچ ریاستوں میں 7 نومبر سے ووٹنگ شروع ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق راجستھان، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور میزورم میں ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔
چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ ہوگی۔ تمام ریاستوں کے انتخابی نتائج 3 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔کس ریاست میں ووٹنگ کب ہوگی؟میزورم – 7 نومبر (ایک مرحلے میں)چھتیس گڑھ – 7 اور 17 نومبر (دو مرحلوں میں)مدھیہ پردیش – 17 نومبر (ایک مرحلے میں)راجستھان- 23 نومبر (ایک مرحلے میں)تلنگانہ – 30 نومبر (ایک مرحلے میں)میزورم میں شیڈول کیا ہوگا؟گزٹ نوٹیفکیشن کی تاریخ – 13 اکتوبرنامزدگی کی آخری تاریخ – 20 اکتوبر،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال – 21 اکتوبر،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ – 23 اکتوبر، ووٹنگ کی تاریخ – 7 نومبرگنتی کی تاریخ – 3 دسمبر ہے۔



