بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں میموریل ڈے پر سابق فوجیوں کے قبرستان سے قومی پرچم چوری

واشنگٹن:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے جنوب میں واقع سابق فوجیوں کے قبرستان سے میموریل ڈے کے موقع پر ایک بڑے اور متعدد چھوٹے امریکی پرچم چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف ویٹرینز افیئرز نیشنل سیمیٹری ایڈمنسٹریشن کے ترجمان لیس میلنیک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاس اینجلس نیشنل سیمیٹری سے اتوار کی شب یا پیر کی علی الصباح گیریسن فلیگ چوری ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق امریکی فوجیوں کے قبرستان سے چوری ہونے والے پرچم کی لمبائی 25 فٹ اور چوڑائی 30 فٹ تھی۔گیریسن فلیگ ایسا پرچم ہوتا ہے جو امریکہ میں قومی تعطیلات یا خاص مواقع پر لہرایا جاتا ہے۔ اس پرچم کا سائز بڑا ہوتا ہے جسے امریکی فوج استعمال کرتی ہے۔ پولیس میلنیک کے مطابق جس وقت پرچم چوری ہوا اس وقت قبرستان کے دروازے بند تھے۔

ان کے بقول، ویٹرینز افئیرز پولیس پرچم چوری ہونے کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔امریکہ میں ہر سال مئی کے آخری پیر کو میموریل ڈے منایا جاتا ہے کا مقصد جنگوں میں جان دینے والے امریکی فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہوتا ہے۔ امریکہ میں ہر سال مئی کے آخری پیر کو میموریل ڈے منایا جاتا ہے کا مقصد جنگوں میں جان دینے والے امریکی فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button