بین الاقوامی خبریں

افغانستان میں سیلاب سے 40 افراد ہلاک، 150 سے زائد لاپتہ

کابل ،30؍جولائی(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)افغانستان کے شمال مشرقی صوبے میں رات گئے سیلابی ریلے کے #سبب 40 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد لاپتہ اور متعدد مکان #تباہ ہوگئے۔ ملک کے شمال مشرقی صوبے نورستان کے ضلع کمدیش میں تیز بارش کے بعد سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

#صوبائی کونسل کے سربراہ سعیداللہ نورستانی کے مطابق #سیلاب سے 40 افراد جاں بحق ہونے کے علاوہ 150 لاپتہ اور 80 #مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب صوبہ #نورستان کے گورنر کے ترجمان سعید مومندکا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 کے بجائے 60 ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button