
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی فاسٹ بولرمحمد سراج نے دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی شروعات کی۔ محمد سراج نے اس ٹیسٹ سیریز میں ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی بن کر سامنے آئے اور سب کی توجہ اپنی طرف متوجہ کرائی ۔ انہوں نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کی تھی، جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے تاریخی سیریز جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔
سراج نے کہاکہ ہم انگلینڈ جانے سے پہلے ان دنوں قرنطین سے گزر رہے ہیں۔ آئی پی ایل کے ملتوی ہونے کے بعد ہم نے کوئی میچ نہیں کھیلا۔ لیکن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنا دلچسپ ہوگا۔ وہ ہم سے پہلے پہنچ چکے ہوں گے اور انہوں نے پچ کے بارے میں بہت سارے سوالات کے جوابات تلاش کر لئے ہوں گے۔سراج بڑے چیلنج کے لئے تیار ہیں۔ وہ ساؤتھمپٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں اور اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف پانچ میچ کی سیریز میں حصہ لیں گے۔
سراج انگلش پچ پر بھی اپنی لائن اور لمبائی میں ایڈجسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلیائی پچیں اچھال اور رفتار مہیا کرتی ہیں۔ میں وہاں اچھی لمبائی سے بولنگ کرسکتا ہوں لیکن انگلینڈ میں گیندمزید سوئنگ ہوگی۔ لہٰذا میں کوشش کروں گا کہ بلے بازوں کو فرنٹ فٹ پر گیندڈالوں۔’ سراج نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو آؤٹ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ مخالف ٹیم پر دباؤ پیدا ہوسکے۔



