بین ریاستی خبریں

بے وقوف وہ ہیں جو کہتے ہیں تیجسوی یادو بنیں گے آر جے ڈی سربراہ : لالو یادو

پٹنہ،05؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے ان قیاس آرائیوں کو مکمل طور پر خارج کردیا کہ وہ استعفیٰ دیں گے اور بیٹے تیجسوی یادو پارٹی کے اگلے صدر کے طور پر عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔ دہلی میں جب لالو پرساد یادو سے پوچھا گیا کہ کیا تیجسوی یادو کو پارٹی کا قومی صدر بنایا جائے گا، تو انہوں نے کہاکہ اس بات کو پھیلانے والے بے وقوف لوگ ہیں۔

جوبھی ہوگا، ہمیں پتہ چل جائے گا۔اس سے قبل  آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو نے بھی تیجسوی یادو کو پارٹی صدر بنائے جانے کی بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لالو پرساد یادو صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔پارٹی کی قومی ایگزیکٹیو کے آئندہ اجلاس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پارٹی تنظیم سے وابستہ کئی اہم لوگ شریک ہوں گے۔

تاہم انہوں نے سابق وزیراعلیٰ کی ملاقات میں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔آر جے ڈی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ 10 فروری کو پٹنہ میں ہونے والی ہے، جس میں بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، آر ڈی جے لیڈر تیجسوی یادو اور دیگر سینئر لیڈران شرکت کریں گے۔ لالو پرساد کی بھی ایگزیکٹو میٹنگ میں شرکت کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button