اسپورٹسسرورق

سعودی عرب کے ’االنصر‘ فٹ بال کلب ٹیم کے فٹ بالر سادیو نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

سوشل نیٹ میڈیا کے صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیم کے متعدد ستاروں کو دکھایا گیا

فٹ بالر سادیو مانے النصر کلب کے کھلاڑیوں کے ہمراہ عمرہ کی سعادت کی

ریاض،5اگست:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سعودی عرب کے ’االنصر‘ فٹ بال کلب ٹیم کے متعدد ستاروں نے عرب کلبوں کے کنگ سلمان کپ کے گروپ مرحلے کے اختتام کے بعد مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔سعودی النصر کلب کے کھلاڑی سینیگال کے سادیو مانے  Sadio Mane نے عمرہ کی ادائی کے دوران احرام میں اپنے ایک ویڈیو نشر کی۔مانی نے اپنے انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ اسٹوری فیچر کے ذریعے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں انہیں عمرہ کی ادائی کے دوران مسجد حرام میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل نیٹ میڈیا کے صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیم کے متعدد ستاروں کو دکھایا گیا، جن کی قیادت سادیو مانے کر رہے تھے۔ اس موقعے پر سیکو فوفانا اور ولید عبداللہ بھی دیکھے جا سکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے عمرہ کی سعادت کی ادائی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

کئی ٹویٹر صارفین نے النصرکلب کے ستاروں کے رویے کو سراہا اور دعا کی کہ پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور اینڈرسن ٹیلسکا مستقبل میں اسلام قبول کر کے عمرہ کی رسومات ادا کریں جب کہ کچھ نے اس مقدس مقام پر موبائل فون استعمال کرنے کے مبالغہ آرائی پر تنقید کی۔سینیگالی بین الاقوامی فٹ بالر نے اپنا پہلا میچ النصر کے ساتھ پرسوں جمعرات کو مصری کلب زمالک کیخلاف کھیلا جو کنگ سلمان عرب کلب چمپئن شپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button