بین الاقوامی خبریں

جرمنی میں پہلی مرتبہ ڈیلٹا ویریئنٹ کی انفیکشنز کی اکثریت

برلن،08؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل ’ڈیلٹا ویریئنٹ‘ جرمنی میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ متعدی امراض پر نظر رکھنے والے جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹوٹ کے مطابق 21 سے 27 جون کے دوران ملک میں نئے #کورونا #انفیکشنز میں سے 59 فیصد اس ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز تھے اور ایسا پہلی مرتبہ ہوا۔

#ڈیلٹا ویریئنٹ کورونا کی اصل شکل کی نسبت زیادہ تیز رفتاری سے پھیلتا ہے۔ #دنیا کے کئی دیگر ممالک میں سامنے آنے والے ویریئنٹ فی الحال #جرمنی میں موجود نہیں ہیں۔ جرمنی میں کووڈ انیس اب تک 91 ہزار سے زائد جانیں لے چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button