سرورققومی خبریں

ہندوستان میں پہلی بار پانی کے اندر چلی میٹرو ٹرین

ملک میں پہلی بار دریا کے نیچے بنی سرنگ میں میٹرو ٹرین چلائی گئی۔

کولکاتہ،13 اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ملک میں پہلی بار دریا کے نیچے بنی سرنگ میں میٹرو ٹرین چلائی گئی۔ یہ ٹرین کولکاتہ سے ہگلی ندی کے راستے ہوڑہ پہنچی۔ کولکاتہ میں زیر آب میٹرو ٹرین کا تجربہ کیا جا رہا ہے جو دریائے ہوگلی کے مشرقی کنارے پر واقع ایسپلینیڈ اور مغربی کنارے پر ہوڑہ میدان کو جوڑتی ہے۔ لوگ 7 ماہ بعد اس ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔ تب تک اس کا ٹرائل کیا جائے گا۔اس میٹرو ٹرین میں صرف افسران اور انجینئر سوار تھے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ کولکاتہ اور اس کے مضافات کے لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات فراہم کرنے کی سمت میں یہ ایک انقلابی قدم ہے۔

میٹرو ریلوے کے جنرل منیجر پی ادے کمار ریڈی اور دیگر سینئر افسران نے کولکاتہ کے مہاکرن اسٹیشن سے ہوڑہ میدان اسٹیشن تک ٹرین میں سفر کیا۔ بعد میں ایک اور ٹرین بھی اسی راستے سے ہوڑہ میدان اسٹیشن پہنچی۔میٹرو کے جنرل منیجر نے اسے ایک تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ سات مہینوں تک ہوڑہ میدان اور ایسپلینیڈ اسٹیشن کے درمیان ٹرائل کیا جائے گا، جس کے بعد اس سیکشن پر باقاعدہ سروس شروع ہو جائیں گی۔ عہدیدار نے کہا کہ زیر زمین حصے کے 4.8 کلومیٹر طویل حصے پر جلد ہی جانچ شروع ہو جائے گی۔اس سیکشن کے شروع ہونے کے بعد ہوڑہ میدان ملک کا سب سے گہرا میٹرو اسٹیشن بن جائے گا۔ اس کی گہرائی سطح سے 33 میٹر نیچے ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button