قومی خبریں

وزیر خارجہ کا اعتراف:سال گزشتہ سب سے زیادہ لوگوں نے ہندوستانی شہریت کو خیرباد کہا

پچھلے 12 سالوں میں 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ہندوستان کی شہریت چھوڑ کر دوسرے ملک کی شہریت لی

نئی دہلی ،9فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) مرکزی حکومت نے جمعرات (9 فروری) کو بتایا کہ پچھلے 12 سالوں میں 16 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ہندوستان کی شہریت چھوڑ کر دوسرے ملک کی شہریت لی ہے۔ ان میں سے گزشتہ سال یعنی 2022 میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 25 ہزار 620 لوگوں نے اپنی شہریت چھوڑ ی ہے۔ وہیں2020 میں 85 ہزار 256 افراد نے سب سے کم شہریت چھوڑی ہے۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ 2015 میں 1 لاکھ 31 ہزار 489 لوگوں نے ہندوستان کی شہریت چھوڑی تھی۔ سال 2016 میں 1 لاکھ 41 ہزار 603 اور 2017 میں 1 لاکھ 33 ہزار 49 افراد نے ہندوستان کی شہریت ترک کی ۔

جے شنکر کے مطابق سال 2018 میں 1 لاکھ 34 ہزار 561، 2019 میں 1 لاکھ 44 ہزار 17، 2020 میں 85 ہزار 256 اور 2021 میں 1 لاکھ 63 ہزار 370 لوگوں نے ہندوستان کی شہریت چھوڑی۔پی ٹی آئی کے مطابق ایس جے شنکر نے ایوان میں بتایا کہ حوالہ کے طور پر انہوں نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دور اقتدار کے دوران اعداد و شمار بھی دیئے۔ انہوں نے کہا کہ 2011 میں 1 لاکھ 22 ہزار 819، 2012 میں 1 لاکھ 20 ہزار 923، 2013 میں 1 لاکھ 31 ہزار 405 اور 2014 میں 1 لاکھ 29 ہزار 328 لوگوں نے ہندوستان کی شہریت چھوڑ دی ہے۔ سال 2011 سے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 16 لاکھ 63 ہزار 440 لوگوں نے ہندوستان کی شہریت چھوڑی ہے۔جے شنکر نے پارلیمنٹ میں 135 ممالک کی فہرست بھی دی، جہاں لوگوں نے شہریت لی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں پانچ افراد نے متحدہ عرب امارات کی بھی شہریت حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button