بین ریاستی خبریں

گوالیار: محکمہ جنگلات کے عملے کو گھیر کر 20 منٹ تک گولی باری

جنگلاتایم پی میں پتھر مافیا کی حکمرانی 

گوالیار: (اردودنیا.اِن)ایم پی کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ محض زبانی دعوی کرتے ہیں ،لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں اب بھی مافیا راج کا غلبہ ہے۔غیر قانونی پتھر کی کھدائی روکنے کے لئے محکمہ جنگلات کی ٹیم مافیاؤں کے گھیرے میں گھر گئی اور فائرنگ بھی جھیلنی پڑی۔

محکمہ جنگلات کے عملے کو گھیر کر 20 منٹ تک گولی باری

مافیااور غنڈے وقفے وقفے سے 20 منٹ تک فائرنگ کی۔ محکمہ جنگلات اور SAF کے جوانوں نے بمشکل چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔ اس دوران پتھر مافیا نے جے سی بی مشین کے ساتھ اپنے ساتھی کو چھڑا لے گئے ۔ یہ واقعہ جمعرات- جمعہ کی درمیانی شب 1.40 بجے پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کار بائن بھی چھین لی گئی ہے،

لیکن جب جائے وقوعہ پر پڑے ہوئے ملاتو پولیس نے سکون کی سانس لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ڈی او گھاٹی گاؤں سرکل سنجیو کمار نے بتایا کہ رات کے قریب 12.50 بجے یہ اطلاع ملی کہ تیگھڑا پولیس اسٹیشن کے علاقہ لکھن پورہ میں کان کنی مافیا کے ذریعہ پتھر کی غیر قانونی کان کنی کی جارہی ہے۔

اطلاع پر محکمہ جنگلات کی ٹیم وہاں گئی ، ٹیم کے ساتھ ہی سیف فورس تھی۔ لکھن پورہ کے جنگل پہنچ کر جے سی بی مشین اور جے سی بی چلانے والے آپریٹر کو حراست میں لیا۔

جے سی بی اور ساتھیوں کو چھڑا کر لے گئے ، پولیس ہاتھ ملتی رہ گئی

لیکن اچانک جھاڑیوں سے فائرنگ شروع ہوگئی ، اور محکمہ جنگلات کے عملے کوسنبھلنے اور مزاحمت کا موقعہ بھی نہ مل سکا ۔کسی طرح چھپ چھپا کر اپنی جان بچائی۔ اس دوران مافیا نے جے سی بی مشین اور آپریٹر کو پولیس کی حراست سے چھڑالے گئے، جب پولیس پہنچی تب تک مافیا وہاں سے فرار ہوچکے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button