سورت،20فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سابق اداکارہ ثنا خان اب کاروباری شخصیت بن گئی ہیں، انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ساطراورشرعی ملبوسات کا ایک نیا برانڈ شروع کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ الحمدللہ،ہم نے سورت میں اپنا برانڈ لانچ کیا ہے،ہمارے برانڈ کے لیے اتنی محبت کے لیے آپ سب کا شکریہ، یہ ہمیں بہت خوش اور جذباتی بناتا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ حجاب پہنے ہوئے اپنے شوہر مفتی انس سید کے ساتھ سورت میں پہلے اسٹور کا افتتاح کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
پوسٹ میں لکھا گیا ہے،یا اللہ، میں بہت خوش ہوں۔ ایک اور ویڈیو میں ملبوسات کے برانڈ نے 20 فیصد رعایت کا اعلان کیاہے۔اس سے قبل ثنا خان نے لڑکیوں کے لیے حلال بیوٹی پراڈکٹس کی تشہیر کی تھی۔
روایتی میک اپ کے برعکس، حلال میک اپ اسلامی معیارات کے مطابق تیار کیا جاتا ہے۔ یعنی یہ مصنوعات سور کی چربی اور دیگر ممنوعہ اجزا سے پاک ہیں۔ وہ اسلامی معیارات کے مطابق وضو کے ساتھ بھی مطابقت رکھتے ہیں۔
ثنا کو گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر عمرہ کونسلر کے طور پر دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے حج کے بارے میں تجاویز دیں۔ ثناخان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا تاکہ ان لوگوں کی رہنمائی کی جا سکے جو کوویڈ کے دور میں عمرہ کا مقدس سفرکرنا چاہتے ہیں۔



