بین الاقوامی خبریں

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا خدشہ: اسلام پسندوں سے مغرب کو اب بھی خطرہ موجود ہے

لندن ،7ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر کا کہنا ہے کہ اسلام پسندی سے مغرب کو اب بھی خطرہ موجود ہے۔سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر نے ایک بار پھر اسلام مخالف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیاد پرست اسلامی گروہوں کی جانب سے مغرب پر بڑے پیمانے پر حملوں کا خطرہ اب بھی موجود ہے تاہم اس بار حیتیاتی دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

ٹونی بلئیر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں میں کمی کے باوجود اسلامی شدت پسندی چاہے اس کا تعلق نظریات سے ہو یا تشدد سے، درجہ اول کا خطرہ ہے جس کا کبھی بھی ہم کو سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس کا مرکز ہم سے چاہے کتنی ہی دور ہو۔ 9/11 حملوں کی طرح ہمیں ان حملوں کا ایک بار پھر سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 نے ہمیں خطرناک وائرس کی شکل دکھائی ہے، لہٰذا حیاتیاتی دہشت گرد حملے ایک سائنس فکشن کی طرح لگ سکتے ہیں تاہم ہمیں اب اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button