اسپورٹسسرورق

پاکستان کے بیٹنگ کوچ یونس خان عہدے سے برطرف، 2022 تک تھا معاہدہ

کراچی ،22؍ جون: (اردودنیا/ایجنسیاں)سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو بتایا کہ بورڈ اور یونس نے باہمی رضامندی سے اس کا فیصلہ کیا ہے۔ یونس کو گزشتہ سال نومبر میں پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنایا گیا تھا اور ان کا دورانیہ 2022 تک تھا جو ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ختم ہونا تھا۔

یونس نے 2020-21 سے نیوزی لینڈ کے خلاف کوچ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ جہاں ان کی ٹیم کوتین میں سے دو ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ٹیسٹ سیریز میں بھی2-0 سے شکست ہوئی۔ اس کے بعد پاکستان نے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 2-0 اور ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے شکست دی۔ یونس کا کوچ کی حیثیت سے آخری سیریز رواں سال اپریل ، مئی میں زمبابوے کا دورہ تھا،

جہاں پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز 2-1 اور دو ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔اہم بات یہ ہے کہ یونس خان نے تقریباً17 سال تک پاکستان کے لئے بین الاقوامی کھیل کھیلا۔ اس دوران یونس نے 118 ٹیسٹ میں 52.06 کی اوسط سے 10099 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے ایک ٹرپل سنچری، چھ ڈبل سنچریاں، 34 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں بنائیں، جبکہ 265 ون ڈے میچوں میں ان کے نام 7249 ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button