بین ریاستی خبریں

سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ پنجاب انتخابات سے ایک ماہ قبل کورونا سے متاثر

چنڈی گڑھ ،12؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پنجاب انتخابات سے ایک ماہ قبل ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ اپنے ٹویٹ میں سنگھ نے لکھا کہ میں ہلکی علامات کے ساتھ کووڈ  پوزیٹو پایا گیا ہوں۔ میں نے خود کو الگ کر لیا ہے اور میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں جو میرے ساتھ رابطے میں آئے ہیں وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

اہم بات یہ ہے کہ ملک بھر میں ایک بار پھر کووڈ کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انفیکشن پر قابو پانے کے لیے جگہ جگہ نائٹ کرفیو اور دیگر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 1,94,720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس سے قبل پنجاب کے چیف الیکٹورل آفیسر ایس کرونا راجو اتوار کو کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

اس کی تصدیق پنجاب الیکشن آفس کی جانب سے ایک ٹویٹ کے ذریعے کی گئی۔ انہیں ان کے گھر میں آئیسولیٹ کیاگیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو پانچ ریاستوں میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ اس کے تحت پنجاب میں پولنگ 14 فروری کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کے اجلاس ، روڈ شوز، سائیکل یا موٹر سائیکل یاترا پر 15 جنوری تک پابندی عائد کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button