سری نگر ، 31 مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ پوچھ گچھ کے لئے منگل کی صبح یہاں راج باغ میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر پر حاضر ہوئے۔ خیال رہے کہ ای ڈی نے 27 مئی کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام ایک سمن جاری کیاگیا تھا جس میں ان سے 31 مئی کو ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے جموں و کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
ڈاکٹر فاروق منگل کی صبح ٹھیک گیارہ بجے مذکورہ دفتر پر حاضر ہوئے۔ انہوں نے دفتر میں داخل ہونے سے قبل نامہ نگاروںسے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہمیں انتخابات ہونے تک تنگ کیا جاتا رہے گا۔



