جے بی ٹی ٹیچر گھوٹالے میں 10 سال کی سزاکاٹنے کے بعد سابق سی ایم او پی چوٹالہ جیل سے رہا
نئی دہلی،02؍جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #ہریانہ کے سابق #وزیر اعلی او پی #چوٹالہ کو #جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ ٹیچربھرتی گھوٹالہ کیس میں انہیں 10 #سال کی #سزا سنائی گئی تھی۔ دراصل مشہور جے بی ٹی گھوٹالے میں سابق وزیر اعلی اوم پرکاش چوٹالہ کی سزا پوری ہوگئی ہے ، حالانکہ اوم پرکاش چوٹالہ پیرول پر باہر ہیں ، لہٰذا وہ صرف جیل کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لئے تہاڑ جائیں گے۔
سزا کے وقت کا بہتراستعمال کرتے ہوئے ہریانہ کے 82 سالہ سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ نے بارہویں جماعت کا امتحان فرسٹ ڈویزن سے پاس کرلیا ہے۔ سزا کے دوران وہ تہاڑ جیل میں قیدیوں کے لئے قائم کیے گئے مرکز میں نیشنل اوپن اسکول کے زیر اہتمام 12 ویں کے امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ فائنل امتحان 23 اپریل کو ہوا تھا۔
اس دوران انہیں پیرول پر رہا کیا گیا تھا لیکن چونکہ امتحان مرکزجیل کے احاطے کے اندر تھا لہٰذا وہ دوبارہ جیل گئے اور امتحان میں شامل ہوئے۔ واضح ہو کہ 22 جنوری 2013 کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے چوٹالہ سمیت کل 55 ملزمان کو اس معاملے میں سخت قید کی سزا سنائی تھی۔ سی بی آئی کا الزام ہے کہ ملزم نے غیر قانونی طور پر 3206 جونیئر اساتذہ کی بھرتی کی تھی۔
یہ بھرتی 2000 میں کی گئی تھی اور اس وقت اوم پرکاش چوٹالہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ تھے۔ ملزم نے زیریں عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران او پی چوٹالہ کو میڈیکل گراؤنڈ پر عبوری ضمانت مل گئی تھی۔ بعدازاں اکتوبر 2014 میں ہائی #کورٹ نے انہیں جیل کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔



