اسپورٹس

سابق ہندوستانی گول کیپر پرشانت ڈورا ا کا انتقال

سابق ہندوستانی گول کیپر پرشانت ڈورا ا کا انتقال 
کے
social-media

کولکاتہ :(اردودنیا.اِن) ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے سابق گول کیپر پرشانت ڈورا منگل کے روز انتقال کر گئے۔ وہ 44 سال کے تھے ۔ ان کے خاندان میں ان کی اہلیہ اور ایک 12 سالہ بیٹا ہے۔ڈورا کے بڑے بھائی اور ہندوستان اور موہن باگان کے سابق گول کیپر رہے ہیمنت کے مطابق پرشانت کو مسلسل بخار تھا جس کے بعد انہیں دسمبر میں ہیموفاگوسائٹک لیمفوہائسٹوسائٹس (ایچ ایل ایچ) کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔

یہ بیماری مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے ، جو انفیکشن یا کینسر جیسی بیماریوں کا عنصر ہوسکتی ہے۔ ان کے بڑے بھائی نے بتایاکہ ان کے پلیٹلیٹ میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی اور ڈاکٹروں نے اس بیماری کی تشخیص میں کافی وقت لیا تھا۔اس کے بعد ٹاٹا میڈیکل (کینسر انسٹی ٹیوٹ ، نیو ٹاؤن) میں زیر علاج تھے۔

ہم اسے مسلسل خون دے رہے تھے لیکن وہ زندہ نہ رہ سکے اور انہوں نے آج ایک بجکر چالیس منٹ پر آخری سانس لی۔ ہیمنت اور پرشانت ہندوستان کی طرف سے کھیلنے والی بھائیوں کی مشہور جوڑی میں شامل تھے۔ پرشانت نے اپنا آغاز 1999 میں تھائی لینڈ کے خلاف کیا تھا اور وہ سیف کپ اور سیف گیمز میں بھی ہندوستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔سنتوش ٹرافی میں 1997-98 اور 1999 میں انہیں بہترین گول کیپر قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button