بین ریاستی خبریں

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ چمپائی سورین کی طبیعت ناساز، داخل شفاخانہ

ڈاکٹروں کے مطابق پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں

رانچی ، 17جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی ایم ایل اے چمپائی سورین کی صحت جمعہ کو خراب ہوگئی۔ اس کے بعد انہیں جمشید پور کے ٹی ایم ایچ (ٹاٹا مین اسپتال) میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ان کی حالت پہلے سے بہتر بتائی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ چمپائی سورین بلڈ پریشر اور لوز موشن سے متعلق مسائل کے بعد اسپتال پہنچے تھے۔ ابتدائی معائنے اور علاج کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی ہے۔ شام کو ایک بار پھر ان کی صحت کی جانچ کی جائے گی جس کے بعد اسپتال کی جانب سے ہیلتھ بلیٹن جاری کیا جا سکتا ہے۔چمپائی سورین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی صحت کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے، مجھے آج صبح ٹاٹا مین اسپتال (جمشید پور) میں داخل کرایا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔

اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ بہت جلد، مکمل صحت یاب ہونے کے بعد، میں آپ سب کے درمیان واپس آو?ں گا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے جھارکھنڈ کے ریاستی صدر بابولال مرانڈی نے چمپائی سورین کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ میں آپ کی اچھی صحت کے لیے خدا سے دعا کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہو جائیں اور ایک بار پھر عوامی خدمت کی راہ پر آگے بڑھیں۔اس سے قبل چمپائی سورین کو اکتوبر کے مہینے میں اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جمشید پور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت شوگر لیول بڑھنے کی وجہ سے ان کی صحت بگڑ گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button