بین ریاستی خبریں

  مہاراشٹرا : کانگریس کے سابق وزیر کرپاشنکر سنگھ  بھاجپا میں شامل 

ممبئی،۷؍ جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرپاشنکر سنگھ (Kripashankar Singh) جو مہاراشٹرا میں #کانگریسی حکومت میں وزیر تھے ،کانگریس کو زبردست پٹخنی دیتے ہوئے بدھ کے روز بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ سابق #وزیر اعلیٰ #دیویندر فڑنویس اور پارٹی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل نے کرپاشنکر سنگھ کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ خیال رہے کہ یوپی کے جون پور میں راجپوت گھرانے میں پیدا ہونے والے کرپاشنکر سنگھ پر مایا نگری اس قدر مہربان ہوئی کہ وہ فرش سے عرش تک پہنچ گئے ۔
#ممبئی میں ان کی شخصیت شمالی #ہندوستانیوں میں اتنی بلند ہوگئی کہ کانگریس نے ان کی مقبولیت کے پیش نظر #ریاستی #حکومت میں انہیں وزیر داخلہ کا درجہ دیا تھا۔ بعدازاں #ممبئی #کانگریس کے صدر کا عہدہ بھی ان کے سپرد کردیا گیا۔خیال رہے کہ سال 1971میں کرپا شنکر سنگھ جونپور سے #ممبئی آئے تھے۔
کرپا شنکر سنگھ کے سیاسی قد کا اندازہ ا سے لگایا جاسکتا ہے کہ بغیر کسی عہدے کے بھی ان کے گھر #شیوسینا کے سربراہ ادھو #ٹھاکرے ، یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشیو پرساد موریا اور #مہاراشٹرا کے سی ایم دیویندر #فڑنویس آتے جاتے رہے ہیں ۔
جہاں ایک طرف کرپا شنکر سنگھ عام ہندوستانی انداز سے یوپی والوں کے انداز میں ملتے ہیں ، وہیں دوسری طرف وہ روانی سے مراٹھی بھی بولتے ہیں۔ #ممبئی میں شمالی ہندوستانیوں میں کانگریس کا ووٹ بینک سمجھا جاتا تھا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button