بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی مشکلات میں اضافہ

بیٹے سلت سے پوچھ گچھ کرسکتی ہے ای ڈی

ممبئی،13؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی پریشانیاں ختم ہونے نام نہیں لے رہی ہیں۔ اب ای ڈی مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے بیٹے سلت دیشمکھ کو بھی پوچھ گچھ کے لئے طلب کرنے والی ہے۔ اس دوران ای ڈی لینڈ ڈیل سے متعلق سلت سے پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔سلت نے ایک کمپنی کے ذریعہ مہاراشٹرا کے ارن تحصیل میں 8 ایکڑ #اراضی لی تھی ۔ جس میں دہلی کی کچھ کمپنیاں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس اراضی کا سودا 300 کروڑ میں ہوا تھا۔

سلت نے یہ اراضی خریدنے کے لئے رقم کہاں سے جمع کی تھی ، اس رقم کا ذریعہ کیا ہے؟ کیا اس وقت کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کا اس میں کوئی کردار ہے؟ ای ڈی ان تمام چیزوں سے متعلق سلت دیشمکھ سے پوچھ گچھ کرنے والی ہے۔واضح رہے کہ ای ڈی نے انیل دیشمکھ کے #بیٹے رشی کیش دیشمکھ کو #ناگپور میں ان کی کمپنیوں کے بارے میں پہلے ہی طلب کرچکی ہے۔

رشی کیش ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے وکیل کے ذریعہ وقت طلب کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ای ڈی کی طرف سے دوسرے بیٹے کو جلد ہی سمن بھیجنے کے بارے میں بھی معلومات سامنے آئی ہے ۔واضح رہے کہ یہ سارا معاملہ مبینہ طور پر رشوت اور کروڑوں روپے کی بھتہ خوری سے متعلق ہے۔

ان ا#لزامات کے بعد #انیل دیشمکھ کو #وزیر #داخلہ کے #عہدے سے #استعفی دینا پڑا۔ اسی کے ساتھ ہی ای ڈی نے انیل #دیشمکھ کے نجی سکریٹری سنجیو پالینڈے اور نجی معاون کندن شندے کو بھی #گرفتار کیا ہے اور اس معاملے میں مسلسل نئے #انکشافات ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button