سابق ایم ایل اے مرحوم مختار انصاری لاکھوں پرستاروں کی بھیڑ میں سپردِ خاک
بیٹا عباس انصاری جو کے فی الوقت جیل میں ہے جنازے میں حاضر نہ ہوسکے۔
غازی پور، 30مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اتر پردیش کے سابق ایم ایل اے مختار انصاری کو ان کے آبائی وطن غازی پور میں محمدآبادمیں واقع قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ نمازِ جنازے میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔ چاروں سمت انسانی سر ہی سر نظر آ رہے تھے۔ خیال رہے کہ مرحوم مختار انصاری کی لاش رات کو باندہ اسپتال سے غازی پور لائی گئی تھی، آج صبح ان کے آبائی مکان پر غسل دیا گیا اور پھر جنازہ نکلا، جس میں زبردست بھیڑ تھی اور لوگ’’مختار انصاری زندہ آباد‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔
صبح 10 بج کے 20 منٹ پر نماز جنازہ کے بعد مختار انصاری کی نعش پہنچی ،جہاں تدفین کی تیاریاں پہلے سے مکمل تھیں۔ مختار انصاری کی نعش کو لے جانے والی ایمبولینس کے ساتھ 24 پولیس گاڑیوں سمیت 26 گاڑیوں کا قافلہ، پریاگ راج، بھدوہی، کوشامبی اور وارانسی جیسے اضلاع سے ہوتا ہوا غازی پور پہنچا تھا، جہاں مختار انصاری کا خوف اور احترام تھا- وہ کسی کے لیے مسیحا رابن ہڈ تھے تو کسی کے لیے ڈان۔مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری دو کزنز کے ساتھ، سفر کے دوران ایمبولینس کے اندر موجود تھیں۔جبکہ بیوی افشاں بھی جنازے میں شرکت نہ کرسکیں۔بیٹا عباس انصاری جو کے فی الوقت جیل میں ہے جنازے میں حاضر نہ ہوسکے۔
مختار انصاری کے مبینہ بدنام ماضی اور حالات کی حساس نوعیت کو دیکھتے ہوئے یوپی حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اس راستے کی منصوبہ بندی کی۔سیکورٹی انتظامات کے باوجود مختار انصاری کی موت پر تنازعہ کھڑا ہے۔ انکے کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ اسے قید کے دوران سلو پوائزننگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم، پوسٹ مارٹم کے معائنے میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ 68 سالہ انصاری کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری نے باندہ کے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر اپنے والد کا پوسٹ مارٹم دہلی ایمس کے ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے خط میں انصاری نے لکھا ہے کہ ان کے خاندان کو بندہ کے اسپتال پر بھروسہ نہیں ہے۔
وہیں مرحوم محمد شہاب الدین سابق ایم پی سیوان کے فرزند اسامہ شہاب بھی مختار انصاری کے جنازے میں شرکت کے لیے غازی پور پہنچے۔ جنازے کے وقت اہل خانہ کے علاوہ کسی کے قبرستان جانے پر پابندی تھی۔پولیس انتظامیہ نے ہدایت کی تھی کہ اہل خانہ کے علاوہ کوئی بھی قبرستان نہیں جا سکے گا۔تاہم اس دوران مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری اور پولیس اعلیٰ حکام کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔تاہم پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔
Section 144A lagaya jaraha hai.
Namaz e janaza me kon 144A lagata hai. Kitne sharam ki baat hai.#MukhtarAnsariFuneral #MukhtarAnsari #MukhtarAnsariLastRites #MukhtarAnsariNews #mukhtar_ansari https://t.co/G58iVlfKL4 pic.twitter.com/lTjoXdhCQU— HASSAN🔻𝕏 (@HassanSiddiqei) March 30, 2024
तू जो मोमिन है बातिल की कसरत से ना डर बद्र में जिसकी थी मदद वो खुदा आज भी है اللہ مخفرت فارمی#MukhtarAnsariLastRites pic.twitter.com/heA5u5OUQq
— Mohammad Saqlain Ashraf (@mintuashraf) March 30, 2024
योगी आदित्यनाथ के ऊपर पचासो अपराधिक मुक़दमे थे, मुख्यमंत्री बने और अपना सारा मुक़दमा हटा दिया।
क्या मीडिया योगी आदित्यनाथ को माफिया कहेगा ?
क्या योगी आदित्यनाथ अपनी गाड़ी खुद पलटवाएंगे और उत्तर प्रदेश को माफिया मुक्त बनाएंगे ?#MukhtarAnsariDead#MukhtarAnsariLastRites pic.twitter.com/mzZFxPeaX5
— Ankit Singh (@AnkitRadheY007) March 30, 2024
Funeral procession of Mukhtar Ansari. A huge crowd of locals and supporters had gathered to pay their last respect before the burial.#MukhtarAnsariLastRites #MukhtarAnsari #MukhtarAnsariDeath pic.twitter.com/HoV6irfeWr
— Moaz (@moaz20in) March 30, 2024
Funeral procession of #MukhtarAnsari. A huge crowd of locals and supporters had gathered to pay their last respect before the burial.#MukhtarAnsariFuneral #MukhtarAnsari #MukhtarAnsariLastRites #MukhtarAnsariNews #mukhtar_ansari https://t.co/cb3c8e9U0y pic.twitter.com/xHBlfLFuse
— HASSAN🔻𝕏 (@HassanSiddiqei) March 30, 2024



