قومی خبریں

ملک دُشمن طاقت کو راز اِفشا کرنے کے الزام میں سابق اعلیٰ افسر گرفتار

گھر کا بھیدی لنکا ڈَھائے :

نئی دہلی،19فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) قومی تحقیقاتی ایجنسی (National Investigation Agency) نے خفیہ دستاویزات لیک کیس میں اپنے ہی ایک سابق افسر کو پاکستانی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کو خفیہ معلومات اِفشاکرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی کے ترجمان نے  کہا کہ آئی پی ایس افسر اروند دگ وجے نیگی  کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے اوور گراؤنڈ ورکر کو خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔نیگی اس سے قبل این آئی اے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (superintendent of police) کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

این آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ پولیس افسر کو 2011 میں آئی پی ایس بیچ میں ترقی بھی دی گئی تھی۔

ملزم سابق اعلیٰ افسر کو گزشتہ سال 6 نومبر کو این آئی اے کے ذریعہ درج کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ این آئی اے نے پچھلے سال لشکر طیبہ کے اوور گراؤنڈ کارکنوں کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی تھی۔یہ نیٹ ورک ہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور انجام دینے میں دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعاون کرتا تھا۔\

اس معاملہ میں NIA پہلے ہی 6 لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔این آئی اے کے ایک ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران شملہ میں ایس پی کے طور پر تعینات آئی پی ایس افسر اے ڈی نیگی کے کردار کی جانچ کی گئی اور ان کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران یہ معلوم ہوا کہ اے ڈی نیگی نے این آئی اے کے سرکاری خفیہ دستاویزات کو ایک اور ملزم کو لیک کیا تھا جو لشکر طیبہ کا اوور گراؤنڈ ورکر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button