
پیرس:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فرانس کے سابق فٹبالر 40 سال کوما میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیئرے ایڈمز Jean-Pierre Adams کی عمر 73 سال تھی اور وہ 40 سال سے کوما میں تھے۔70ء کی دہائی میں ایڈمز 22 انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا۔1982 میں معمول کے گھٹنے کے آپریشن کے دوران اینستھیزیسٹ (بے ہوش کرنے والا ڈاکٹر) کی غلطی کی وجہ سے کوما میں چلے گئے۔اینستھیزیسٹ پر اس دن آٹھ مریضوں کی ذمہ داری تھی۔ اسپتال کا زیادہ تر عملہ ہڑتال پر تھا اور ایڈمز کے لیے ایک ٹرینی کو چھوڑ دیا گیا تھا۔
نوے کی دہائی میں دونوں پر فرد جرم عائد ہوا اور ایک مہینے کی سزا سمیت 890 ڈالر جرمانہ کیا گیا۔ٹرینی نے بعد میں بتایا تھا کہ اس کام کے لیے وہ پوری طرح تیار نہیں تھے۔ایڈمز نے 15ماہ ہسپتال میں گزارے تھے اس کے بعد ان کی بیوہ برنیڈیٹ نے باقی زندگی ان کا خیال رکھا۔
2007ء میں انہوں نے اپنے شوہر کے حوالے سے کہا تھا کہ ’وہ محسوس کر سکتے ہیں، سونگھ سکتے ہیں، سن سکتے ہیں اور چھلانگ بھی لگاتے ہیں جب کتا بھونکتا ہے لیکن وہ دیکھ نہیں سکتے۔ان کے دو بیٹے ہیں۔ انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو 2016 میں بتایا تھا کہ اینستھیزیسٹ اور ٹرینی کو سزا ہونے باوجود اسپتال نے ان سے کبھی معذرت نہیں کی۔ایڈمز 1984میں ڈاکار میں پیدا ہوئے تھے۔



