بین ریاستی خبریں

تمل ناڈو کے سابق وزیر پی تنگامنی کے گھر پر آمدنی سے زائد جائیداد معاملے میں دوسری بار چھاپہ

چنئی ،20 ؍دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) تمل ناڈو کے سابق وزیر پی تنگامنی کے خلاف دائر آمدنی سے زائد جائیداد رکھنے کے معاملے میں ان سے منسلک کم از کم 14 جائیدادوں پر پیر کو چھاپے مارے گئے۔ اس ماہ میںیہ دوسرا موقع ہے جب سابق وزیر کی جائیدادوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ ان کی پارٹی اے آئی اے ڈی ایم کے نے اسے سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ویجیلینس اینڈ اینٹی کرپشن یا ڈی وی اے سی نے گزشتہ ہفتے سابق وزیر پی تنگامنی کے خلاف 4.85 کروڑ روپئے کی آمدنی سے زائد رقم رکھنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا تھا۔اس کے بعد ایجنسی نے تقریباً60 سے زائد مقامات پر پی تنگامنی کی جائیدادوں پر چھاپے مارے جس کے دوران بغیر ریکارڈ والے 2 کروڑ روپئے اور ایک کلو گرام سونا برآمد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button