تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ کے سابق وزیر نے صدرجمہوریہ کولکھا خط وزیراعلیٰ کے پیر چھونے والے 2 کلکٹروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

حیدرآباد،26جولائی: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تلنگانہ کے سابق وزیرمحمد علی شبیر نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی سطح پر وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ کے پیر چھونے کے لئے دو کلکٹروں کے خلاف کاروائی کریں۔ اس سلسلے میں کانگریس لیڈر نے صدر رام ناتھ کووند کوبھی ایک خط لکھا۔کانگریس لیڈر نے صدر رام ناتھ کووند کو خط میں لکھا ہے کہ ریاست #تلنگانہ کے ضلع #سدی-پیٹ اور کاماریڈی اضلاع کے #کلکٹروں پی وینکٹاراما ریڈی اور ڈاکٹر اے شاراتھ نے بالترتیب آل انڈیا سروسز (طرز عمل) کے قانون 1968 کی خلاف ورزی کی ہے۔

دونوں ضلعی کلکٹروں نے سرعام وزیر اعلی کا پیرچھوا ہے۔انہیں 20 جون 2021 کو اپنے اپنے اضلاع میں ضلعی #کلکٹریٹ کمپلیکس شروع کرنے کے لئے منعقدہ ایک پروگرام کے دوران ایسا کرتے دیکھا گیا تھا۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے سابق لیڈر نے لکھاکہ وہ نہ صرف آئی اے ایس افسر ہیں بلکہ ضلع مجسٹریٹ بھی ہیں۔

انہوں نے ایک غلط پیغام بھیجا ہے اور انہوں نے #وزیراعلیٰ کے سامنے جھک کر ایک غلط مثال قائم کی ہے۔خط کی ایک کاپی مرکزی وزیر برائے رعملہ جتیندر سنگھ کو بھی بھیجی گئی ہے۔ #شبیر علی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ آل انڈیا سروسز (طرزعمل) قانون 1968 کے سیکشن 3 (2) میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اس کا ہر ممبر سیاسی غیرجانبداری برقرار رکھے گا۔ دونوں ضلعی کلکٹروں کے اقدامات نے واضح کردیا کہ وہ سیاسی غیرجانبداری برقرار نہیں رکھے ہوئے ہیں۔ خط کے ذریعے انہوں نے دونوں ضلع کلکٹروں کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button