قومی خبریں

سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے سیاست کو کہا الوادع

69 سالہ ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز بی جے پی کے نظریاتی استاد آرایس ایس سے کیا

نئی دہلی،4مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اپنے تین دہائیوں کے طویل سیاسی کیریئر کو الوداع کہنے کے بعد اب اس طرف لوٹ رہے ہیں جسے وہ اپنی جڑیں کہتے ہیں۔ ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک طویل الوداعی پیغام میں، انہوں نے کہا کہ وہ تمباکو اور منشیات کے استعمال کیخلاف، موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اور سادہ اور پائیدار طرز زندگی سکھانے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

بی جے پی نے چاندنی چوک سے پروین کھنڈیلوال کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن اس سیٹ سے موجودہ ایم پی ہیں۔ پارٹی نے ہفتہ کو 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی اور اس میں ان کا نام نہیں ہے۔ 69 سالہ ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز بی جے پی کے نظریاتی استاد آرایس ایس سے کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ دل سے ایک رضا کار تھے اور اس وقت کی آر ایس ایس قیادت کے اصرار پر انتخابی سیاست میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجھے صرف اس لیے قائل کر سکے کہ میرے لیے سیاست کا مطلب ہمارے تین اہم دشمنوں – غربت، بیماری اور جہالت سے لڑنے کا موقع ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کا آشیرواد ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔ کرشنا نگر میں میرا ای این ٹی کلینک بھی میری واپسی کا انتظار کر رہا ہے۔ سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے ان کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ملک کو آپ جیسے ایماندار اور پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت ہے۔وہیں کانگریس لیڈر ششی تھرور نے لکھا کہ میرے حلقے کو متاثر کرنے والے صحت سے متعلق بہت سے مسائل پر آپ کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوئی۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے جولائی 2021 میں کابینہ میں ردوبدل سے قبل مرکزی وزیر صحت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی جگہ من سکھ منڈاویہ کو وزیر بنایا گیا تھا۔ کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ ان کا وزارتی عہدہ چھوڑنا کوویڈ وبائی مرض کے انتظام میں مرکز کی ناکامی کو تسلیم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button