نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)قسمت مہربان ہوتو انسان مزدورسے ماڈل بھی بن سکتا ہے۔ہندوستانی ریاست کیرالا کی سڑکوں پرمزدوری کے لئے بھٹکنے والے 60 سال کے مزدورپرقسمت کی دیوی کچھ اس طرح مہربان ہوئی کہ وہ سڑک سے اٹھ کر ماڈلنگ کی چکاچوند دنیا میں جا پہنچے۔
ایک فوٹوگرافرنے ممیکا نامی مزدورکو دیکھا اور ان کو ماڈل کے طور پر لے کرشوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ممیکا کی لوکل برانڈ کی شرٹس اورکپڑوں کے لئے کی گئی ماڈلنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ہزاروں لوگوں نے ان کے لنگی اورشرٹ سے لے کر ڈیزائنرسوٹ اور برانڈڈ چشموں کے سفر کو سراہا۔
مختلف تصاویر میں ممیکا مختلف اسٹائل دیتے کسی ٹاپ ماڈل سے کم نظرنہیں آرہے۔ممیکا کا کہنا ہے کہ وہ مزدوری جاری رکھتے ہوئے نئے نئے ماڈلنگ کے پروجیکٹس بھی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔



