قومی خبریں

دہلی فسادات کے چار ملزمین باعزت بری

نئی دہلی، 15نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نئی دہلی کی ایک عدالت نے 2020 میں شمال مشرقی دہلی کو ہلا کر رکھ دینے والے فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے، فسادات اور توڑ پھوڑ کے الزامات سے چار ملزمین کو بری کر دیا۔عدالت نے یہ کہتے ہوئے کہ استغاثہ اپنے کیس کو معقول شک سے بالاتر ثابت کرنے میں ناکام رہا۔عدالت شاہ رخ، آشو، زبیر اور اشونی کے خلاف کیس کی سماعت کر رہی تھی، جن پر 25 فروری 2020 کو کردم پوری میں پارکنگ میں ٹریکٹروں اور ہاتھ گاڑیوں کو نذر آتش کرنے اور اسکول بسوں کو توڑ پھوڑ کرنے والے فسادی ہجوم کا حصہ ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے ایک حالیہ حکم میں کہا کہ استغاثہ ملزمین کے خلاف اپنا مقدمہ معقول شک سے بالاتر ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا، جو کہ فوجداری قانون کا ٹچ اسٹون ہے۔ اس لیے چاروں ملزمین کو تمام جرائم سے بری کردیا جاتا ہے۔عدالت نے نوٹ کیا کہ استغاثہ کے مطابق دو گواہوں نے ملزم کو شناخت کیا تھا۔عدالت نے کہا کہ دونوں گواہوں نے واضح طور پر اس بات سے انکار کیا کہ چاروں ملزمان فسادات کے موجودہ کیس میں ملوث تھے اور اس کے بجائے کہا کہ وہ انہیں نہیں جانتے تھے۔اس طرح، ملزم کیخلاف کوئی بھی قابل اعتراض ریکارڈ پر نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button