
بنگلور میں نرس کی اجتماعی عصمت دری گروگرام کے چار نوجوان گرفتار، ملزمان میں تین سوئمنگ کوچ
گروگرام ،30مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہریانہ کے گروگرام کے چار نوجوانوں کو بنگلورو میں 23 سالہ نرس کی اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 24 مارچ کو پیش آیاتھا۔ ان چار نوجوانوں میں سے تین تیراکی کوچ ہیں اور ایک تیراکی کی ٹریننگ لے رہا ہے۔یہ چار نوجوان بنگلور کے چام راج پیٹھ میں ایک کوچنگ کلینک آئے تھے۔
ان ملزمان کے نام رجت سریش، یوگیش کمار دلال، شیورانا ٹیک چندرن اور دیو سروہا ہیں۔ رجت کئی سالوں سے بنگلورو میں رہ رہا ہے، جب کہ دیگر نوجوان فروری میں یہاں آئے تھے۔ چاروں بنگلور کے سنجے نگر علاقہ کے آر ایم وی 2 اسٹیج علاقہ میں کرائے کے مکان میں ٹھہرے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ رجت کی متاثرہ نرس سے دوستی تھی۔
وہ ایک پرائیویٹ ہسپتال میں نرس تھی۔ دونوں کی ملاقات رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ہوئی تھی۔ رجت کئی بار نرس سے ملا تھا۔ اس نے متاثرہ لڑکی کو 24 مارچ کی رات کھانے کے لیے ایک ریسٹورنٹ میں مدعو کیا اور پھر وہاں سے اسے اپنے کرائے کے مکان پر لے گیا۔
وہاں چاروں نے مل کر باری باری سے نر س سے ہوس پوری کی ۔ اس کے بعد متاثرہ نے 25 مارچ کو سنجے نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔چاروں ملزمان کے خلاف آئی پی سی سیکشن 376 ڈی (گینگ ریپ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے چاروں کو گرفتار کرلیا۔
رجت کو معلوم تھا کہ نرس نے مقدمہ درج کرایا ہے، اس لیے اس نے دہلی بھاگنے کی کوشش کی، لیکن بنگلور ایئرپورٹ پر پکڑا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں نرس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔



