لکھنؤ سے ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس میں ڈکیتی اور عصمت دری کے واقعات ، چار ملزم گرفتار
ممبئی،09 ؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے اگت پوری میں چلتی ٹرین میں تیز دھار ہتھیاروں سے لیس شرپسندوں نے ڈکیتی اور عصمت دری کی واردات کو انجام دیا ہے ۔ یہ واقعہ لکھنؤ ممبئی پشپک ایکسپریس میں پیش آیا۔ اگت پوری میں 8 افراد سلیپر بوگی میں سوار ہوئے اور انہوں نے لوٹ مار شروع کر دی۔ اس معاملے میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔
اس کے ساتھ ملزمان سے لوٹی ہوئی اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ابھی دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔مہارشٹر کے لکھنوسے ممبئی کے درمیان چلنے والی پشپک ایکسپریس میں آٹھ لوگ اگت پوری سے چڑھے تھے۔ ۔ ملزمان نے ٹرین میں سوار ہوتے ہی لوٹ مار شروع کر دی۔
جب مسافروں نے احتجاج کیا تو انہوں نے حملہ کردیا۔ تیز دھار ہتھیاروں سے لیس شرپسندوں کے حملے میں کچھ مسافر زخمی بھی ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک ملزم نے بوگی میں موجود ایک خاتون سے زبردستی اورل سیکس بھی کروایا ۔
یہ واقعہ ٹرین کے سلیپر بوگی D-2 میں پیش آیا۔ٹرین کے کسارا اسٹیشن پر پہنچتے ہی مسافروں نے چیخنا شروع کردیا۔ جس کے بعد جی آر پی نے دو ملزموں کو گرفتار کیا۔ اس معاملے میں اب تک کل 4 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ نیز مسافروں سے لوٹے گئے تقریبا 34ہزار روپئے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔
آئی پی ایس قیصر خالد نے بتایا کہ تقریبا 96390 روپئے کی ڈکیتی ہوئی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر موبائل ہیں۔ ملزمان سے 34 ہزار روپئے مالیت کا لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ہے۔جی آر پی نے ڈکیتی اور عصمت دری کا مقدمہ درج کیا ہے۔ نیز دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔



