تلنگانہ کی خبریں

تین ماہ تک راشن کارڈ پر فی کس 10 کیلو چاول کی مفت سربراہی

35 لاکھ کارڈ ہولڈرس کو فائدہ، وزیر سیول سپلائیز جی کملاکر کا بیان

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تلنگانہ میں غریبوں کیلئے مفت چاول کی تقسیم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز عمل میں آیا ہے ۔ وزیر سیول سپلائیز جی کملاکر نے بتایا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر فی کس 10 کیلو چاول آئندہ تین ماہ یعنی ڈسمبر تک مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ ریاست میں راشن کارڈ کی تعداد 90.01 لاکھ ہے جبکہ استفادہ کنندگان 283.42 لاکھ ہیں۔ ان کے لئے مرکز کی جانب سے صرف 54.37 لاکھ کارڈ ہولڈرس کو 5 کیلو کے حساب سے مفت راشن سربراہ کیا جارہا ہے اور استفادہ کنندگان کی تعداد 1.91 کروڑ ہے۔ باقی 35.64 لاکھ کارڈس کے تحت 91.72 لاکھ افراد کو ریاستی حکومت کی جانب سے مفت راشن سربراہ کیا جارہا ہے ۔

وزیر سیول سپلائیز نے کہا کہ مرکزی حکومت نے راشن اسکیم میں تین ماہ کی توسیع کی ہے ، لہذا ریاستی حکومت نے کارڈ ہولڈرس کیلئے اضافی طور پر 19057 لاکھ میٹرک ٹن چاول تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 3 ماہ کے دوران ہر ماہ 75.75 کروڑ روپئے مالیت کا چاول تقسیم کیا جائے گا اور جملہ 227.25 کروڑ خرچ ہوں گے۔ وزیر سیول سپلائیز کے مطابق مرکزی حکومت کی اسکیم کے آغاز کے بعد سے تلنگانہ میں چاول کی تقسیم پر 1300 کروڑ اضافی خرچ کئے جارہے ہیں۔ حکومت مائیگرینٹ لیبرس کو دو ماہ کیلئے 500 روپئے فی کارڈ اور 1500 روپئے تقسیم کرچکی ہے۔ مائیگرینٹ ورکرس پر حکومت نے 2454 کروڑ خرچ کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button