نہ پارلیمنٹ کے اندر اور نہ ہی باہر تقریر کی آزادی,ملکاارجن کھڑگے
مرکز کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے صدر ملکاارجن کھڑگے نے الزام لگایا
صاحب گنج11فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)مرکز کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے صدر ملکاارجن کھڑگے نے ہفتہ کو الزام لگایا ہے کہ ملک میں تقریر کی آزادی نہیں ہے۔ جھارکھنڈ کے صاحب گنج ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے،ملکاارکھن کھڑگے نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے کہ پارلیمنٹ میں ان کی تقریر کے کچھ حصے سنسر کیے گئے تھے۔ انہوں نے الزام لگایایہ کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بولنے کی آزادی نہیں ہے۔جو بولنے کی ہمت کرتے ہیں انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی 2014 میں مہنگائی کو روکنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی۔ بجلی، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اور غربت بڑھ رہی ہے۔
ملکاارجن کھڑگے نے کہاہے کہ یہ کانگریس ہی تھی جس نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی اور ہندوستان کی آزادی کی جنگ لڑی۔ کانگریس صدر ریاست میں پارٹی کے 60 روزہ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو عوامی رابطہ پروگرام کا آغاز کرنے کے بعد پاکور کے گمنی میدان میں خطاب کر رہے تھے۔پروگرام کے دوران کانگریس کارکنان گھر گھر جا کر مرکز کی عوام مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کریں گے اور لوگوں سے اس کے بارے میں بات کریں گے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے جھارکھنڈ کانگریس کے سربراہ راجیش ٹھاکر نے کہاہے کہ یہ پروگرام سنتھل علاقے سے شروع ہوگا اور اس میں صاحب گنج، پاکور، دمکا اور دیوگھر اور دیگر اضلاع شامل ہوں گے۔ یہ علاقے یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے) اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) دونوں کے لیے اہم ہیں۔



